مراد سعید نے کمال کر دکھایا، ان کی وزارت نے اتنے پیسے کمالیے کہ پاکستانی گنتی بھول جائیں گے

مراد سعید نے کمال کر دکھایا، ان کی وزارت نے اتنے پیسے کمالیے کہ پاکستانی گنتی ...
مراد سعید نے کمال کر دکھایا، ان کی وزارت نے اتنے پیسے کمالیے کہ پاکستانی گنتی بھول جائیں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ ہمارامشن خسارہ ختم کرکےاداروں کومستحکم کرناہے، 16 ماہ میں این ایچ اے کے ریونیومیں 25ارب روپے سے زائداضافہ کیا.انہوں نے کہاماضی کی حکومتوں نے قرضہ لے کرموٹرویزاوراہم اداروں کوگروی رکھا۔اورملکی معیشت کوتباہی کے دہانے پرچھوڑ کرگئیں۔

اسلام آبادمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کاآغازخیبرپختونخواسے ہواتھا،ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بلین ٹری منصوبہ وزیراعظم کے وژن کاحصہ ہے۔مرادسعیدنے کہاتحریک انصاف کلین اینڈگرین پاکستان کےلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔

مراد سعید کے مطابق 16 ماہ میں این ایچ اے کے ریونیومیں 25ارب روپے سے زائداضافہ کیا۔سی پیک کے تحت مغربی روٹ منصوبے پرعملدرآمدشروع کیاگیا۔اب ہم نے نوجوانوں کوروزگار کے مواقع فراہم کرنے ہیں۔

مزید : قومی


loading...