سرفراز احمد بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا ہر پاکستانی منتظر تھا

سرفراز احمد بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟ بالآخر وہ خبر آ ...
سرفراز احمد بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا ہر پاکستانی منتظر تھا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سلیکٹرز قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے نام پر بھی غور کرنے لگے ہیں اور فٹنس ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کے باعث انہیں قومی سکواڈ میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوم سیریز میں سری لنکا کے ہاتھوں کلین سویپ کے بعد سرفراز احمد قیادت کیساتھ ٹیم میں اپنی جگہ بھی گنوا بیٹھے تھے تاہم وہ اپنی فٹنس اور فارم میں کافی بہتری لانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کے باعث انہیں بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

سری لنکا اور آسٹریلیا میں مسلسل شکستوں کے بعد اپنی عالمی نمبر ون پوزیشن خطرے میں ڈالنے والی پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں گرین شرٹس کو فتوحات کے ٹریک پر واپس لانے کیلئے فکر مند ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کی سکواڈ میں واپسی ہوگی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20سیریز کے میچ 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہو گا جس کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹیسٹ میچ بھی کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...