”ایشیاءکپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو ملے گی“ راشد لطیف نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

”ایشیاءکپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو ملے گی“ راشد لطیف نے تہلکہ خیز دعویٰ کر ...
”ایشیاءکپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو ملے گی“ راشد لطیف نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف نے ایشیاءکپ 2020ءکی میزبانی بنگلہ دیش کو دئیے جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان کا معاملہ حل ہونے کے بعد راشد لطیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایشیاءکپ ٹی 20 بنگلہ دیش میں ہو گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے گزشتہ سال مئی میں ہونے والے اجلاس میں ایشیاءکپ 2020ءکی میزبانی پاکستان کو دئیے جانے کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

طویل انتظار کے بعد گزشتہ روز ہی پاکستان میں سیریز کھیلنے کیلئے آمادہ ہونے والے بنگلہ دیش کی جانب راشد لطیف کا اشارہ معنی خیز ہے اور ان کے بیان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے ایشیاءکپ 2020ءسے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے جس کی میزبانی اب بنگلہ دیش کرے گا۔

مزید : کھیل


loading...