مسلم لیگ ن شارجہ کے زیر اہتمام ممبر قومی اسمبلی عمران احمد شاہ کے اعزاز میں عشائیہ

مسلم لیگ ن شارجہ کے زیر اہتمام ممبر قومی اسمبلی عمران احمد شاہ کے اعزاز میں ...
مسلم لیگ ن شارجہ کے زیر اہتمام ممبر قومی اسمبلی عمران احمد شاہ کے اعزاز میں عشائیہ

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ (ن) شارجہ کے زیر اہتمام پیر عمران احمد شاہ ممبر قومی اسمبلی حلقہ NA 147 ساہیوال کے اعزاز میں غلام مصطفی مغل کی رہائش گاہ پر عشائیہ تقریب میں تمام ریاستوں ابو ظہبی، الفجیرہ، العین، ام الکوین، شارجہ، دبئی سے عہدیداران اور کارکنوں کے علاوہ مرکزی عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور مہمان کا شاندار استقبال گلدستے پیش کر کے انتہائی گرمجوشی کا اظہار کیا-

نظامت کے فرائض حافظ زاھد علی نےاپنے مخصوص انداز میں انجام دئیے- پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا ۔ میزبان شارجہ یونٹ کے جنرل سیکریٹری عرفان اقبال طور نے استقبالیہ پیش کیا، خواجہ عبدالوحید پال جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) یو اے ای نے اپنے خطاب میں معزز مہمان کو خوش آمدید کرتے ہوئے تنظیمی امور پر روشنی ڈالی اور قائد محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا- غلام مصطفی مغل اور میزبان شارجہ یونٹ کے صدر محمد غوث قادری نے اپنے خطاب میں اپنے معزز مہمان کو نہایت عقیدت کے ساتھ اپنے خوبصورت انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور قائد محمد نواز شریف کی وطن عزیز کی خاطر بیشمار قربانیوں اور قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے جمہوریت کا پرچم بلند رکھا-

اپنے قائد محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے قائد کے شانہ نشانہ جدوجہد کا عزم کیا - ممبر قومی اسمبلی پیر عمران احمد شاہ نے حاضرین کی پرجوش تالیوں میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے اپنی جدو جہد جاری رکھنے اور اپنے قائد محمد نواز شریف کی پالیسیوں اور فیصلوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا- آخر میں عشائیہ کے میزبان شارجہ یونٹ کے صدر محمد غوث قادری نے غلام مصطفی مغل، خواجہ عبدالوحید پال کے ساتھ ملکر اپنے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی.

مزید : عرب دنیا /تارکین پاکستان