جے ایف 17 تھنڈر کی وجہ سے 8 ارب ڈالر پاکستان آسکتے ہیں؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

جے ایف 17 تھنڈر کی وجہ سے 8 ارب ڈالر پاکستان آسکتے ہیں؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی ...
جے ایف 17 تھنڈر کی وجہ سے 8 ارب ڈالر پاکستان آسکتے ہیں؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دفاعی سائنسدانوں نے چین کے اشتراک سے جے ایف 17لڑاکا طیارہ تیار کیا ہے جو اب عالمی مارکیٹ میں دیگر لڑاکا طیاروں کو سخت ٹکر دے رہا ہے۔ ٹائمز آف اسلام آباد کے مطابق رائل ملائیشین ایئرفورس نئے جنگی طیارے خریدنے جا رہی ہے جس کے لیے انہوں نے 8طیاروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے جن میں جے ایف 17تھنڈر بھی شامل ہے۔

شارٹ لسٹ کیے گئے دیگر طیاروں میں ساب جے اے ایس 39گریپن (Saab JAS-39 Gripen) کے اے آئی ایف اے50فائٹنگ ایگل(KAI FA-50 Fighting Eagle)اور دیگر شامل ہیں۔ ملائیشین ایئرفورس آئندہ 10سالوں میں 8.61ارب ڈالر مالیت کے جنگی طیارے خریدنا چاہتی ہے۔ اگر وہ جے ایف 17تھنڈر کا انتخاب کرتے ہیں تو پاکستان کو یہ طیارے فروخت کرکے ساڑھے 8ارب ڈالر سے زائد کی رقم حاصل ہو سکتی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...