میچ جیتنے کی خوشی میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے 22 خوبرو ماڈلز کو ہوائی جہاز پر اپنے پاس بلا لیا

میچ جیتنے کی خوشی میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے 22 خوبرو ماڈلز کو ہوائی جہاز پر اپنے ...
میچ جیتنے کی خوشی میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے 22 خوبرو ماڈلز کو ہوائی جہاز پر اپنے پاس بلا لیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں مانچسٹر سٹی فٹ بال ٹیم نے گزشتہ دنوں 6-1سے میچ جیتا اور اس جیت کی خوشی میں ایسا کام کر ڈالا کہ آپ سن کر دنگ رہ جائیں گے۔

میل آن لائن کے مطابق مانچسٹر سٹی فٹ بالرز نے اپنی جیت کی خوشی منانے کے لیے اٹلی کی 22خوبصورت انسٹاگرام ماڈلز کو ہوائی جہاز پر مانچسٹر بلوا لیا اور ان کے ساتھ ’بنگا بنگا‘ سٹائل پارٹی کا اہتمام کر ڈالا۔ اس پارٹی کا انعقاد ایک لگژری ہوٹل میں کیا گیا۔

مانچسٹر سٹی فٹ بالرز نے یہ میچ ایسٹن وِلا (Aston Villa)کے خلاف جیتا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ کھلاڑیوں نے ٹیم منیجر پیپ گوارڈیولا کی اجازت سے یہ پارٹی منعقد کی۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گوارڈیولا اٹلی سے ماڈلز بلائے جانے سے متعلق آگاہ تھے یا نہیں۔ ان ماڈلز نے کھلاڑیوں کے ساتھ پارٹی کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹس پر پوسٹ کیں جس کے بعد لوگوں کو کھلاڑیوں کی اس پارٹی کا علم ہوا۔

مزید : کھیل