شادی کے موقع پر دلہن کو قتل کردیا گیا، دولہا اغوا

شادی کے موقع پر دلہن کو قتل کردیا گیا، دولہا اغوا
شادی کے موقع پر دلہن کو قتل کردیا گیا، دولہا اغوا

  



میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں ایک دلہن کو اس کی شادی کے موقع پر قتل اور دولہا کو اغواءکر لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق کاریم لزبتھ یاپیز اورٹز نامی دلہن میکسیکو کے ایک بدنام زمانہ گینگسٹر کی بہن تھی۔ یہ گینگسٹر ’سانتا روسا ڈی لیما‘نامی گینگ کا سربراہ تھا۔لزبتھ کا دولہا’ایل کیلامرڈو‘ بھی اسی گینگ کا رکن تھا۔ جب لزبتھ اور ایل کیلامرڈو آلٹر پر تھے، اس دوران مخالف گینگ ’جیلسکو نیو جنریشن‘ کے غنڈے تقریب میں گھس آئے اور فائرنگ کر دی۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے لزبتھ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ایل کیلامرڈو کو زخمی حالت میں جیلسکو نیو جنریشن کے کارندے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ فائرنگ میں ایک 18سالہ لڑکے کی بھی موت ہو گئی، جو اپنی موٹر سائیکل پر تقریب کی جگہ کے پاس سے گزر رہا تھا۔بتایا گیا ہے کہ ان دونوں گینگز کی باہم رقابت ہے اور دونوں اب تک ایک دوسرے کے درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...