اپنی دادی سے کروڑوں روپے چُرا کر پُرتعیش زندگی گزارنے والی نوجوان ماڈل لڑکی

اپنی دادی سے کروڑوں روپے چُرا کر پُرتعیش زندگی گزارنے والی نوجوان ماڈل لڑکی
اپنی دادی سے کروڑوں روپے چُرا کر پُرتعیش زندگی گزارنے والی نوجوان ماڈل لڑکی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک سابق ماڈل مہنگے ڈیزائنر سوٹ پہنتی اور لگژری ہوٹلوں میں قیام کرتی پھر رہی تھی کہ اس کی ماں کو شک گزرا، جب اس نے تحقیق کی تو ایسا انکشاف ہوا کہ اس نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ دی مرر کے مطابق خاتون کو معلوم ہوا کہ اس کی بیٹی اپنی دادی کے پیسے چوری کرکے ان پر عیاشی کرتی پھر رہی ہے۔ اس 38سالہ ماڈل کا نام ایملی ایونز شریبر ہے جو برطانوی شہر ناسیبے (Naseby) کی رہائشی ہے۔

اس کی والدہ نے پولیس کو درج کروائی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایملی کی دادی ڈیمنشا کی مریض ہے۔ اس کے اکاﺅنٹ میں اس کی زندگی بھر کی جمع پونجی موجود تھی جو میری بیٹی نے اس کی بینک تفصیلات چوری کرکے نکلوا لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایملی اب تک اپنی دادی کے اکاﺅنٹ سے 2لاکھ 30ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 4کروڑ 64لاکھ روپے) چوری کر چکی تھی اور لگژری زندگی گزار رہی تھی۔ اس نے دادی کے اکاﺅنٹ سے کل 42ٹرانزیکشنز کیں۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے نارتھ ایمپٹن کراﺅن کوٹ میں پیش کر دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس