موت کے بعد انسانی دماغ میں کیا تبدیلی آتی ہے اور انسان کو کیا محسوس ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے سب سے حیران کن جواب دے دیا

موت کے بعد انسانی دماغ میں کیا تبدیلی آتی ہے اور انسان کو کیا محسوس ہوتا ہے؟ ...
موت کے بعد انسانی دماغ میں کیا تبدیلی آتی ہے اور انسان کو کیا محسوس ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے سب سے حیران کن جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موت کے بعدانسان کے دماغ میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے اس سوال کا انتہائی حیران کن جواب دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق نیویارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ انسان کی موت کے بعد چند منٹ تک اس کا دماغ کام کرتا رہتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ انسان کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ مر چکا ہے۔ وہ اپنے اردگرد ہونے والی سرگرمیوں سے بھی آگاہ ہوتا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سیم پرنیا کا کہنا تھا کہ”دماغ انسان کا دل رک جانے کے چند منٹ بعد تک مکمل کام کرتا رہتا ہے تاہم دماغ کے خلیوں کی مکمل موت ہونے میں کئی دن لگتے ہیں۔ جب انسان کو طبی طور پر مردہ قرار دے دیا جاتا ہے، اس وقت اس کے جسم کے مختلف خلیے بتدریج موت کے پراسیس سے گزرنا شروع ہوتے ہیں اور دماغ کے خلیوں کا یہ پراسیس کئی دن بعد جا کر مکمل ہوتا ہے۔ایسا ہر گز نہیں ہے کہ دل رکتے ہیں انسان کے جسم کے تمام خلیے فوری طور پر ’سوئچ آف‘ ہو جاتے ہیں۔“
ڈاکٹر سام کا کہنا تھا کہ ”دماغ کے کام کرتے رہنے کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ انسانوں کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ مر چکا ہے بلکہ اس سے پہلے اسے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ مر رہا ہے۔ “ تحقیق میں سائنسدانوں نے ’موت کے بعد زندگی‘ کے امکان کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دماغ کے خلیوں کے تادیر کام کرتے رہنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ موت کے بعد بھی ایک زندگی ہے۔ واضح رہے کہ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسے درجنوں مریضوں پر تحقیق کی جو لائف سپورٹ مشین کے سہارے زندہ تھے اور مشین بند کرکے انہیں موت کے سپرد کیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -