شوہر کے کمپیوٹر پر بینک سٹیٹمنٹ ڈھونڈتی بیوی کو ایسی شرمناک ترین چیز مل گئی کہ واقعی زندگی ہی تباہ ہوگئی

شوہر کے کمپیوٹر پر بینک سٹیٹمنٹ ڈھونڈتی بیوی کو ایسی شرمناک ترین چیز مل گئی ...
شوہر کے کمپیوٹر پر بینک سٹیٹمنٹ ڈھونڈتی بیوی کو ایسی شرمناک ترین چیز مل گئی کہ واقعی زندگی ہی تباہ ہوگئی

  



ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں ایک خاتون اپنے شوہر کے کمپیوٹر پر بینک سٹیٹمنٹ تلاش کر رہی تھی مگر اسے اس دوران ایسی چیز مل گئی کہ زندگی ہی تباہ ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر ہیسٹنگز کی رہائشی اس خاتون کو اس کے 68سالہ شوہر کے کمپیوٹر سے بچوں کے ساتھ جنسی تعلق کی فحش فلمیں اور تصویریں مل گئیں جنہیں دیکھ کر خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی کہ اس کا شوہر بچوں میں جنسی رغبت رکھتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا اور اس کا کمپیوٹر قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق اس شخص کے کمپیوٹر میں موجود فحش مواد میں موجود بچوں کی عمریں 8سے 12سال کے درمیان تھیں۔ ملزم کو ہیسٹنگز ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔ جہاں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بیماری میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے وہ اس قبیح جنسی رجحان کی طرف راغب ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...