ہر ہفتے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کا خواتین کے لیے سب سے حیران کن فائدہ سائنسی تحقیق میں سامنے آگیا

ہر ہفتے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کا خواتین کے لیے سب سے حیران کن فائدہ سائنسی ...
ہر ہفتے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کا خواتین کے لیے سب سے حیران کن فائدہ سائنسی تحقیق میں سامنے آگیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے ہر ہفتے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کا خواتین کے لیے ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو خواتین ہر ہفتے ازدواجی فرائض ادا کرتی ہیں ان کی اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت دوسری خواتین سے زیادہ ہوتی ہے اور انہیں حیض آنے کا امکان دوسری خواتین کی نسبت کم ہوتا ہے۔ جو خواتین ہر ہفتے ازدواجی فرائض انجام دیتی ہیں انہیں حیض 28فیصد کم آتے ہیں۔اس کے برعکس جو خواتین مہینے میں ایک بار ازدواجی تعلق قائم کرتی ہیں انہیں ماہواری 19فیصد کم آتی ہے۔

اس تحقیق میں امریکی انسٹیٹیوٹ ایس ڈبلیو اے این کے سائنسدانوں نے 3ہزار سے زائد خواتین پر تجربات کیے۔ سائنسدانوں نے مزید بتایا کہ جو خواتین جنسی تعلق بہت کم یا بالکل ترک کر دیتی ہیں ان کی افزائش نسل کی صلاحیت بتدریج ختم ہوتی چلی جاتی ہے کیونکہ ان کا جسم بیضے پیدا کرنے پر توانائی صرف کرنے کی بجائے اسے کہیں اور استعمال کرنے کو ترجیح دینے لگتا ہے، مثال کے طور پر پوتوں کی دیکھ بھال کرنے میں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس