آئی جی سندھ کی تبدیلی کا معاملہ ، وزیر اعظم بھی میدان میں آگئے ، گورنرکواہم ٹاسک سونپ دیا

آئی جی سندھ کی تبدیلی کا معاملہ ، وزیر اعظم بھی میدان میں آگئے ، گورنرکواہم ...
آئی جی سندھ کی تبدیلی کا معاملہ ، وزیر اعظم بھی میدان میں آگئے ، گورنرکواہم ٹاسک سونپ دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر گورنر سندھ رابطہ کرکے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا ٹاسک سونپ دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ سے رابطہ کرکے آئی جی سندھ کے معاملے پر بات چیت کی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا ٹاسک سونپ دیا ۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ہم کسی صورت آئی جی سندھ کا تبادلہ نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کو گھر کی لونڈی بنانا چاہتی ہے ، یہ پولیس کو ”آنٹی کرپشن “بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ترمیمی آرڈیننس ہائیکورٹ کے احکامات کے خلاف ہے ، اس معاملے پر عدالت سمیت ہر فورم پر جائیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی