تحریک انصاف کا آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملہ پر عدالت جانے کا اعلان

تحریک انصاف کا آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملہ پر عدالت جانے کا اعلان
تحریک انصاف کا آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملہ پر عدالت جانے کا اعلان

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف سندھ نے آئی جی کلیم امام کی تبدیلی کے معاملے پر عدالت میں جانے کااعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ہم کسی صورت آئی جی سندھ کا تبادلہ نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کو گھر کی لونڈی بنانا چاہتی ہے ، یہ پولیس کو ”آنٹی کرپشن “بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ترمیمی آرڈیننس ہائیکورٹ کے احکامات کے خلاف ہے ، اس معاملے پر عدالت سمیت ہر فورم پر جائیں گے۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ حکومت کی نیت پر ہمیشہ سے شک تھا ، مجھے نہیں پتہ تھا کہ سعید غنی کو انگریزی پڑھنی نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر مشاورت کے آئی جی سندھ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ۔ صوبائی حکومت کے تجویز کردہ ناموں کووفاق فائنل نہیں کرسکتا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...