’’ای پے پنجاب‘‘ کے ذریعے 100 دن میں 50 کروڑ روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول

’’ای پے پنجاب‘‘ کے ذریعے 100 دن میں 50 کروڑ روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول
’’ای پے پنجاب‘‘ کے ذریعے 100 دن میں 50 کروڑ روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہریوں کی سہولت اور کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت پنجاب کے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں کے آن لائن نظام ’’ای پے پنجاب‘‘ کے ذریعے ابتدائی 100 دن میں صوبہ پنجاب سے 50 کروڑ سے زائد ٹیکس وصول ہو چکا ہے۔

یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفرمنظور کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس کو بتایا گیاعنقریب شہریوں اورکاروباری طبقے کی سہولت کیلئےڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ،موبائل والٹس، ٹیلکوایجنٹ نیٹ ورکس اور ڈائریکٹ ڈیبٹ جیسےادائیگی کےنئےچینلز کوشامل کیاجارہاہے،اسکےعلاوہ بہت جلد’ای پے‘کے ذریعے سکولوں، کالجوں کی آن لائن داخلہ فیس, ڈرائیونگ لائسنس فیس’ای چالان‘کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل،فٹنس سرٹیفکیٹ اور ایگری انکم ٹیکس بھی اداکئےجاسکیں گے۔ای پے پنجاب‘پی آئی ٹی بی اور محکمہ خزانہ پنجاب کے اشتراک سے گزشتہ برس4اکتوبر کوشروع کیا گیا،یہ آن لائن نظام عوام کو پیچیدہ اور روایتی عمل سے گزرے بغیر ٹیکس اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کا موثر اور آسان ترین ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ای پے پنجاب سے5 سرکاری محکموں کے 13 قسم کے محصولات مثلاً گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس‘ پراپرٹی ٹیکس وغیرہ ایک کلک پر گھر بیٹھے ادا کئے جا سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور