حکومت اور مسلم لیگ ق کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنانے پر اتفاق،غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشیں کرنیوالے کامیاب نہیں ہونگے:پرویز خٹک

حکومت اور مسلم لیگ ق کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنانے پر اتفاق،غلط ...
حکومت اور مسلم لیگ ق کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنانے پر اتفاق،غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشیں کرنیوالے کامیاب نہیں ہونگے:پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں حکومت کے اعلی عہدیداروں اورپاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنماؤں میں آج اہم ملاقات ہوئی ،ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردا ر عثمان بزدار،وزیر دفاع پرویز خٹک،تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین،وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد،پاکستان مسلم لیگ(ق) رہنماء وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی اوردیگر نے شرکت کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا موراور ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیااور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ساتھ ہماری ورکنگ ریلیشن ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگی،عوام کوریلیف فراہم کرنے اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے ملکرکام کرتے رہیں گے۔جہانگیر ترین نےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ق)کےساتھ تعاون جاری رہے گااورپاکستان مسلم لیگ(ق)کےساتھ ملکرکام کررہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے ، مستقبل میں ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان مسلم لیگ(ق) ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔چھوٹے موٹے اختلافات خاندان میں بھی ہوجاتے ہیں،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ق) کو ساتھ لے کرچلیں گے،غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

 پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اورہمارا اتحادپہلے سے زیادہ مضبوط ہے،اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی،ہر مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے میں ہی دانشمندی ہوتی ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اورپرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

قومی -