نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کس کس کو بھجوائی گئیں؟ حسین نواز کا حیران کن انکشاف

نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کس کس کو بھجوائی گئیں؟ حسین نواز کا ...
نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کس کس کو بھجوائی گئیں؟ حسین نواز کا حیران کن انکشاف

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی تازہ میڈیکل رپورٹس پاکستان بھجوائی جاچکی ہیں، نواز شریف کی صحت پر سیاست افسوسناک ہے، عمران خان کو نواز شریف اور اس کی بیٹی کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ عدالت عالیہ میں میڈیکل پررپورٹس جمع کرادی گئی ہیں، ہمارا کام نہیں ہے کہ ہر شخص کو انفرادی طور پر رپورٹس پہنچائی جائیں لیکن پھر بھی ہم نہ نے صرف حکومت، حکومتی عہدیداران بلکہ میڈیکل بورڈ کو بھی تازہ ترین رپورٹس پہنچائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ اس کو رپورٹس موصول نہیں ہوئیں تو یہ بات درست نہیں ہے، نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس میڈیا پر چل چکی ہیں لیکن اس کے باوجود اس پر پریس کانفرنسز ہونا افسوسناک ہے۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کا شخصی انتقام ہے، اس وقت انہیں نواز شریف اور ان کی بیٹی کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، وزیر  اعظم سے کہوں گا کہ ان لوگوں کو بھی دیکھیں جو بچوں کیلئے گرم کپڑے نہ ہونے کی وجہ سے خود کشی کر رہے ہیں۔

مزید : قومی