ایران نے امریکہ کے بعد اب یورپی ممالک کو بھی خبردار کردیا

ایران نے امریکہ کے بعد اب یورپی ممالک کو بھی خبردار کردیا
ایران نے امریکہ کے بعد اب یورپی ممالک کو بھی خبردار کردیا

  



تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران کے صدر حسن روحانی نے مشرق وسطیٰ میں غیر ملکی افواج کو خطرے کی وارننگ جاری کردی۔انہوں نے امریکا سے سخت کشیدگی کے بعد پہلی بار یورپی ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے انہیں انخلا کے لیے دوٹوک پیغام دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں ایرانی صدر نے مشرق وسطیٰ میں موجود غیر ملکی طاقوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے خطے میں رکنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ آج امریکی فوج خطرے میں ہے تو کل یورپی طاقتوں کو خطرات ہوں گے، اگر غیر ملکی طاقتیں خطے میں رہیں تو ان کے لیے خطرناک ہوگا۔ایرانی صدر کی یہ دھمکی فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے جوہری سمجھوتے پر تنازع کا میکانزم فعال کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی