وفاق نے سندھ حکومت کو تگڑا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا

وفاق نے سندھ حکومت کو تگڑا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا
وفاق نے سندھ حکومت کو تگڑا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاق اور سندھ میں سرد جنگ شدت اختیار کرگئی ، وفاق نے چیف سیکرٹری سندھ ممتاز شاہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری سندھ ممتاز شاہ کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ، وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ سندھ حکومت کے آئی جی کلیم امام کے تبادلے کے فیصلے کے جوابی اقدام کے طور پر کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیر اعظم عمران خان کو آئی جی سندھ کے معاملے پرآگاہ کریں گے ۔ گورنرسندھ اتحادیوں ایم کیوایم اور جی ڈی اے سے مذاکرات سے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے ۔

مزید : قومی


loading...