آئی سی سی نے بابراعظم کو شاندار اعزاز سے نواز دیا، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

آئی سی سی نے بابراعظم کو شاندار اعزاز سے نواز دیا، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ...
آئی سی سی نے بابراعظم کو شاندار اعزاز سے نواز دیا، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2019ءکے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے تاہم اس فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا البتہ پاکستان کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز اورٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کو آئی سی سی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بابراعظم واحد کرکٹر ہیں جن کو آئی سی سی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں جگہ مل سکی ہے البتہ ٹیسٹ ٹیم میں کسی پاکستانی کو شامل نہیں کیا گیا۔آسٹریلیا کے فاسٹ باﺅلر پیٹ کومنز کو مجموعی طور پر 59 وکٹیں اپنے نام کرنے پر بہترین ٹیسٹ باﺅلر کا ایوارڈ دیا گیا۔ ورلڈکپ میں انگلینڈ کو چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بین سٹوکس کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ائیر کی سرگیری سوبرز ٹرافی دی گئی ہے۔

بھارتی بلے باز روہت شرما ون ڈے کرکٹ کے بہترین بلے باز قرار دیئے گئے ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سپرٹ آف دی کرکٹر ایوارڈ کیلئے چنا گیاہے۔ بھارت کے دیپک چھاہر کو ٹی 20 پرفارمر آف دی ائیر جبکہ مارنس لابو شین کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا گیا ہے۔

مزید : کھیل