بنگلہ دیش بورڈ ایسے ہی نہیں مان گیا، پی سی بی نے بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے کیا قربانی دی اور ون ڈے میچ کا اضافہ کیوں کیا گیا ہے؟ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے بھانڈا پھوڑ دیا

بنگلہ دیش بورڈ ایسے ہی نہیں مان گیا، پی سی بی نے بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ ...
بنگلہ دیش بورڈ ایسے ہی نہیں مان گیا، پی سی بی نے بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے کیا قربانی دی اور ون ڈے میچ کا اضافہ کیوں کیا گیا ہے؟ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے بھانڈا پھوڑ دیا

  



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے بھاری مالی نقصان برداشت کرنے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور بی سی بی بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے گزشتہ روز ہی تین مرحلوں میں طے کئے گئے شیڈول پر متفق ہوئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین ششانک منوہر نے اس معاملے کے حل میں اپنا کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کے بورڈ سربراہان کی دبئی میں ہونے والی ملاقات میں یہ معاملہ طے ہوا۔

نئے شیڈول کے تحت بنگلہ دیشی ٹیم نے تین مرحلوں میں تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے علاوہ ایک ون ڈے میچ بھی کھیلنا ہے۔ تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھلی جائے گی اور ایک ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہو گا جبکہ ایک ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلیں جائیں گے۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے دبئی سے بنگلہ دیش واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”پی سی بی کو اس دورے کیلئے بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے اس لئے انہوں نے ہمیں ٹیسٹ میچز سے پہلے ایک ٹی 20 میچ کھیلنے کو کہا ہے تاکہ انہیں کچھ منافع مل سکے۔ چونکہ ہم تین مرحلوں میں دورہ مکمل کر رہے ہیں اس لئے دورے کے اخراجات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ کم وقت کے باعث انہیں تشہیر کا موقع بھی نہیں مل سکے گا۔ ہمیں ایک پریکٹس میچ کی بھی ضرورت محسوس ہو رہی تھی اس لئے ہم نے سوچا کہ اگر ہم ایک ون ڈے میچ بھی کھیل لیں تو پریکٹس بھی اچھی ہو جائے گی۔“

ان کا کہنا تھا ”میں نے آئی سی سی کے چیئرمین ششناک منوہر سے ملاقات کیلئے وعدہ کر رکھا تھا، اس لئے میں نے جانا ہی تھا اور جب میں وہاں گیا تو پی سی بی حکام پہلے سے ہی موجود تھے جنہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ ہمارے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ پی سی بی حکام نے پہلے تین ٹی 20 اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کو کہا لیکن میں نے انکار کر دیا اور کہا کہ ہم صرف ٹی 20 سیریز کھیلیں گے اور پھر بعد میں آئیں گے۔“

مزید : کھیل


loading...