فیصل واڈا کومیز پر بوٹ رکھنا کس نے سکھایا ہے ؟ سلیم صافی نے ملک کی مقتدر ترین شخصیت کا نام لے لیا

فیصل واڈا کومیز پر بوٹ رکھنا کس نے سکھایا ہے ؟ سلیم صافی نے ملک کی مقتدر ترین ...
 فیصل واڈا کومیز پر بوٹ رکھنا کس نے سکھایا ہے ؟ سلیم صافی نے ملک کی مقتدر ترین شخصیت کا نام لے لیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ فیصل واڈا نے جو کچھ کیاہے ،ان کو ایسا کرنا ،ان کے لیڈر نے سکھایا ہے ،حکمرانی انتہائی سنجیدہ لوگوں کاکام ہے لیکن پاکستان میں حکومت کوایسے لوگوں کے حوالے کردیا گیاہے جنہوں نے اس کومذاق بنالیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ فیصل واڈا نے جو کچھ کیاہے ،ایسا ہم نے کبھی بھی نہیں دیکھا تھا ، ایسے لوگ اقتدار میں آگئے ہیں جو کبھی ایسا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری یہ بھی ہوتی ہے کہ دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ اپنے اداروں اور لوگوں کا وقار بڑھائیں لیکن جو لوگ حکمران بن گئے ہیں ۔ ان کے لیڈر نے ان کی تربیت ہی ایسے کی ہے کہ دوسرے کوبے عزت کرنا ہے ، اس طرح تربیت نہیں کی کہ کسی کو عزت دیناہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی انتہائی سنجیدہ لوگوں کاکام ہے لیکن پاکستان میں حکومت کو ایسے لوگوں کے حوالے کردیا گیاہے کہ جنہوں نے اس کومذاق بنالیا ہے ۔

سلیم صافی کا کہناتھا کہ فیصل واوڈا صاحب بنیادی طور پر اچھے آدمی ہونگے لیکن جو بحث ہوئی تھی ،اس کو بد قسمتی سے متنازعہ بنادیا گیا ۔ انسان تلخ چکروں پر جتنی جلدی مٹی ڈالے دے اچھا ہوتا ہے لیکن ایک وفاقی وزیرکے ہاتھوں بوٹ لاکر اداروں کو بے عزت کرنے کا ایسا طریقہ ہوسکتاہے؟ جس وزیر کا کام اداروں کی عزت میں اضافہ کرنا ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد