وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تونسہ میں سوشل سیکیورٹی میڈیکل سینٹر کے قیام کی منظوری

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تونسہ میں سوشل سیکیورٹی میڈیکل سینٹر کے قیام کی ...
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تونسہ میں سوشل سیکیورٹی میڈیکل سینٹر کے قیام کی منظوری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان  آن لائن)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تونسہ میں سوشل سیکیورٹی میڈیکل سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ادارہ پنجاب سوشل سیکیورٹی صوبہ بھر میں خصوصی طور پر جنوبی پنجاب میں پیسی سے رجسٹرڈ محنت کشوں اور انکے اہل خانہ کیلئےعلاج معالجے کی سہولیات کوبہتربنانےکیلئےاہم اقدامات اٹھارہا ہے،اس سلسلے میں تونسہ میں سوشل سیکیورٹی میڈیکل سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔تونسہ ڈسپنسری کی اپگریڈیشن کے ساتھ 12 نئی آسامیوں کی منظوری بھی شامل ہے، میڈیکل آفیسر کے علاوہ دیگر عملے کی بھرتی سے محنت کش افراد کو بروقت اور فوری علاج میسر آسکے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور