فیصل واوڈا کا اقدام سوفیصد درست ہے ، تجزیہ کارحسن نثار نے وفاقی وزیر کی تائید کردی

فیصل واوڈا کا اقدام سوفیصد درست ہے ، تجزیہ کارحسن نثار نے وفاقی وزیر کی تائید ...
فیصل واوڈا کا اقدام سوفیصد درست ہے ، تجزیہ کارحسن نثار نے وفاقی وزیر کی تائید کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ فیصل واوڈا کا اقدام نہیں ہے ، یہ حقیقت ہے اورناقابل تردید حقیقت ہے ، بات تو بات ہے لیکن بات ہے رسوائی کی ، یہ سو فیصد درست ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ فیصل واوڈا کا اقدام نہیں ہے ، یہ حقیقت ہے اورناقابل تردید حقیقت ہے ، بات تو بات ہے لیکن بات ہے رسوائی کی ، یہ سو فیصد درست ہے ۔ اس حقیقت نے اس ملک کے سیاستدانوں کی نااہلی ،غیر ذمہ داری ، آپس میں جانوروں کی طرح جھگڑنے اور بدترین کرپشن کی کھوکھ سے جنم لیاہے ۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ جونوازشریف نے کہا میں تو تب بھی ہنستا رہا ہوں کہ کون کہہ رہا ہے ؟ نواز شریف کی وزارت اعظمیٰ کا اس طرح اعلان کیا گیا تھا کہ جنرل جیلانی نے بیرے کا پگڑ اٹھا کر اس کے سرپر رکھ دیا تھا اور ضیاءالحق نے اس کو لمبی عمر کی دعائیں دی تھیں بصورت دیگر نواز شریف تو ایک کونسلر منتخب نہیں ہوسکتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک نقلیں اتارنے کی بات ہے تو یہ روایت بلاول بھٹو زرداری کے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے ڈالی تھی ، یہ روایتیں ہیں جومرتی نہیں ہیں۔ میں تاریخی حقیقت کی بات کررہا ہوں ، یہ ورثہ ہے ، ہم اس کوبھول نہیں سکتے ، سزا وقت دیتاہے ،اس کاانتظار کیاجائے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...