”فیصل واوڈا نے یہ کام کرکے بہت سی چیزوں کوبے نقاب کردیا ہے“تجزیہ کا رمظہر عباس کادعویٰ

”فیصل واوڈا نے یہ کام کرکے بہت سی چیزوں کوبے نقاب کردیا ہے“تجزیہ کا رمظہر ...
”فیصل واوڈا نے یہ کام کرکے بہت سی چیزوں کوبے نقاب کردیا ہے“تجزیہ کا رمظہر عباس کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ فیصل واوڈا کے بوٹ دکھانے پر اس ادارے کی طرف سے بھی ردعمل آناچاہئے، فیصل واوڈا نے یہ کام کرکے بہت اچھا کیا کہ بہت سی چیزوں کے بے نقاب کردیا ہے اوربتایا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے بنا نہیں ہے بلکہ بنایا گیا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کے بوٹ دکھانے پر اس ادارے کی طرف سے بھی ردعمل آناچاہئے جس کے بارے میں ان کی جانب سے بات کی گئی ہے ۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ایک ٹاک شومیں فیصل واوڈا نے بوٹ کواٹھا کر ٹیبل پر رکھ دیا ہے لیکن دوسری طرف حکومتی ترجمان اورتحریک انصاف کے لوگ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مبارکباد دے رہے ہیں اور تعریف کررہے ہیں کہ آپ نے قومی اتفاق رائے بنایا ہے لیکن فیصل واوڈا نے یہ کام کرکے بہت اچھا کیاہے کہ بہت سی چیزوں کوبے نقاب کردیا ہے اوربتایا ہے کہ یہ اتفاق رائے بنا نہیں ہے بلکہ بنایا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...