”جتنا اس ملک میں توسیع کوپامال کیاگیا اتنا آج تک کسی چیز کو ۔۔۔“حفیظ اللہ نیازی برس پڑے

”جتنا اس ملک میں توسیع کوپامال کیاگیا اتنا آج تک کسی چیز کو ۔۔۔“حفیظ اللہ ...
”جتنا اس ملک میں توسیع کوپامال کیاگیا اتنا آج تک کسی چیز کو ۔۔۔“حفیظ اللہ نیازی برس پڑے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ جتنا اس ملک میں توسیع کو روندا گیا ہے ، پامال کیاگیا ہے ، میں نے آج تک کسی چیز کو پاکستان میں پامال ہوتا نہیں دیکھا ۔

جیونیوز کےع پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ جتنا اس ملک میں توسیع کو روندا گیا ہے ، پامال کیاگیا ہے ، میں نے آج تک کسی چیز کو پاکستان میں پامال ہوتا نہیں دیکھا ۔انہوں نے کہا کہ اب مجھے لگتاہے کہ اس پر دل نہیں بھرا ،ہم اس معاملے پرناپ تول کر بات کرتے رہے لیکن کل سے کیا ہورہاہے ؟ اصل بات یہ ہے کہ جب سے فیصل واوڈا کاکلپ وائرل ہواہے ،اس وقت سے سے میڈیا اور ادارہ ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں گراپڑا ہے ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھاکہ اس بوٹ کا سائز دیکھ لیں اور منہ دیکھ لیں،پاکستان کی سیاست میں اتنی غیر شائستہ اور بدتہذیبی کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ چند دنوں سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو نشانہ بناکر یہ بیانیہ عام کیاجارہاہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...