ٹی وی پروگرام میں فوجی بوٹ لانے پر وزیر اعظم نے کیا کہا؟ فیصل واوڈا نے خود ہی بتادیا

ٹی وی پروگرام میں فوجی بوٹ لانے پر وزیر اعظم نے کیا کہا؟ فیصل واوڈا نے خود ہی ...
ٹی وی پروگرام میں فوجی بوٹ لانے پر وزیر اعظم نے کیا کہا؟ فیصل واوڈا نے خود ہی بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ان کے ٹی وی پروگرام میں فوجی بوٹ لانے کے معاملے پر وزیر اعظم نے اظہار ناپسندیدگی کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ان سے انگریزی زبان میں کہا کہ وہ میری بوٹ والی حرکت سے خوش نہیں ہیں۔ حامد میر کے استفسار پر فیصل واوڈا نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ آئندہ ایسی کوئی حرکت نہیں کریں گے، جس کے بعد معاملہ ختم ہوگیا۔
فیصل واوڈا نے بتایا کہ وہ کاشف عباسی کے پروگرام میں تھیلے میں رکھ کر بوٹ لے گئے تھے جس کی وجہ سے میزبان یا چینل انتظامیہ کو اس کا پتا نہیں چل پایا تھا، انہوں نے کہا کہ بوٹ لانے کے وہ ذمہ دار ہیں اور اس کا چینل یا اینکر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
خیال رہے کہ منگل کے روز کاشف عباسی کے پروگرام میں فیصل واوڈا فوجی بوٹ لے کر شریک ہوئے تھے ۔ وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں نے اس بوٹ کو چاٹ کر چمکایا ہے۔ ان کی اس بات پر لیگی رہنما جاوید عباسی اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

مزید :

قومی -