”اپوزیشن کواس وقت 2لڑائیاں درپیش ہیں“وفاقی وزیر فواد چودھری کی نشاندہی

”اپوزیشن کواس وقت 2لڑائیاں درپیش ہیں“وفاقی وزیر فواد چودھری کی نشاندہی
”اپوزیشن کواس وقت 2لڑائیاں درپیش ہیں“وفاقی وزیر فواد چودھری کی نشاندہی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ اپوزیشن کواس وقت دولڑائیاں درپیش ہیں ، ایک پیپلز پارٹی اورن لیگ کی لڑائی ہے اوردوسری لڑائی ن لیگ میں موجوددو دھڑوں میں ہے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کے قد کا کوئی لیڈر پاکستان میں نہیں ہے ، نواز شریف اور آصف زرداری کی کوئی پوزیشن باقی نہیں رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عملی طور پر عمران خان کے علاوہ پاکستان میں اگلا لیڈر کوئی نہیں ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھاکہ دوسری بات یہ ہے کہ اپوزیشن کی دولڑائیاں ہیں ، ایک پیپلز پارٹی اورن لیگ کی لڑائی ہے ، پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ ہم نے ترمیم کی اور ن لیگ نے ترمیم نہیں ہونے دی اور ن لیگ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپ دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ دوسری لڑائی ن لیگ کے اندر ہے جیسے ایک گروپ شہبازشریف کا ہے اور ایک گروپ مریم نواز کا ہے جو آپس میں نبرد آزما ہیں۔

مزید : قومی


loading...