فیصل واوڈ ا نجی نیوز چینل کے شو میں بوٹ کس چیز میں چھپا کر لیکرگئے ؟وفاقی وزیر نے دلچسپ انکشاف کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ میں نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بوٹ تھیلے میں لے کرگیا تھا ، یہ میری ذمہ داری ہے ، اس میں نیوز چینلز یا اینکر کا کوئی قصورنہیں ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اے آروائی نیوز کے شو میں بوٹ کو تھیلے میں لیکر گیا ، یہ ذمہ داری میر ی ہے جو میں نے کیا ، وہ میں نے کیا اس کاذمہ دار چینل یا اینکر نہیں ہے ، اس کا ذمہ دار میں ہوں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے اپنے تمام اداروں کی عزت کرتے ہیں ، اداروں کے خون دینے سے ہمارا ملک محفوظ ہواہے ۔فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ یہ بوٹ میرا بوٹ تھا ، ہائکنگ اور شکار کا بوٹ تھا میں نے جو کام کیاہے اس سے نہیں پھروں گا ۔