”عمران کوشش کررہے ہیں کہ جاتے جاتے شہید ہوکر جائیں“جاویدلطیف نے بڑا دعویٰ کردیا

”عمران کوشش کررہے ہیں کہ جاتے جاتے شہید ہوکر جائیں“جاویدلطیف نے بڑا دعویٰ ...
”عمران کوشش کررہے ہیں کہ جاتے جاتے شہید ہوکر جائیں“جاویدلطیف نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان کوفارغ کیا جارہاہے اور جاتے جاتے کوشش کررہے کہ ویسے نہ جائیں بلکہ شہید ہوکرجائیں ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان ڈیڑھ سال سے ڈلیور نہیں کررہے ، جووعدے کئے تھے ان کا پانچ فیصد بھی لوگوں کوڈلیور نہیں پائے اور سمجھتے ہیں کہ ان کوفارغ کیا جارہاہے ۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہاکہ عمر ان خان جاتے جاتے کوشش کررہے کہ ویسے نہ جائیں بلکہ شہید ہوکرجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کل بوٹ دکھانے والا آدمی کوئی اکیلا آدمی نہیں تھا بلکہ اس کے پیچھے پوری پالیسی موجود ہے ، مجھے بتائیں کہ کل والا واقعہ کس بات کا ری ایکشن ہے ؟ہمارا بیانیہ یہ ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ پیچھے جوہوا ہے وہ آئندہ ہی نہ ہو، ہم کہتے ہیں کہ آئیں الیکشن اصلاحات کریں اور اداروں کو ان کا کام کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا فیصلہ آنے کے بعد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی آگیاہے لیکن جج ارشد ملک پر ابھی تک کوئی فیصلہ اور نوٹس نہیں ہے تو پھر میں کہناچاہتا ہوں کہ طاقتور کیلئے قانون اور ہے ۔

مزید : قومی