تحریک انصاف کے اہم رہنما پر 8 ارب کی کرپشن کا الزام لگ گیا، ایسی خبر آگئی کہ عمران خان بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

تحریک انصاف کے اہم رہنما پر 8 ارب کی کرپشن کا الزام لگ گیا، ایسی خبر آگئی کہ ...
تحریک انصاف کے اہم رہنما پر 8 ارب کی کرپشن کا الزام لگ گیا، ایسی خبر آگئی کہ عمران خان بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ انصاف کے ایک بندے نے 8ارب روپے کی کرپشن کی ہے لیکن یہ پیسے وزیر اعلیٰ پنجاب نے نہیں لئے بلکہ تحریک انصاف کے ایک مشیر نے لئے ہیں، اس کا نام بعد میں بتاﺅں گا ۔

سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ نواز شریف کے کھانا کھانے پر رونا پیٹنا ڈالا ہواہے توکیا نواز شریف گھر میں کھانا نہیں کھاسکتے ؟ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت واپس پاکستان آئے گی اور آرہی ہے ۔

طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہورہاہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ایک بندے نے 8ارب روپے کی کرپشن کی ہے لیکن یہ پیسے وزیر اعلیٰ پنجاب نے نہیں لئے بلکہ تحریک انصاف کے ایک مشیر نے لئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اس کا نام بعد میں لوںگا ، تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد کرپشن میں اضافہ ہواہے ۔

مزید : قومی


loading...