وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کوکوئی ذمہ داری نہیں ملی، پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ کادعویٰ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کوکوئی ذمہ داری نہیں ملی، پیپلز پارٹی کی ...
 وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کوکوئی ذمہ داری نہیں ملی، پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ عثمان ڈار کو کوئی ذمہ داری نہیں ملی ، اس وقت ملک میں روزگار بند ہوگئے ہیں،تمام ارکان پارلیمنٹ اس بات کا رونا رورہے ہیں کہ حکومت پچھلے تمام منصوبوں کے فیتے کاٹ رہی ہے ۔

سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ وزیروں کے بیانات سن کر سمجھ نہیں آتا کہ ہنسیں یا روئیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت پرسیاست کرنااچھی بات نہیں ہے ، اس معاملے میں پہلے حکومت غلط تھی یا اب غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز جس حالت میں والدہ کوچھوڑ کر آئی ۔وہ بڑی بات ہے ۔

ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ فریال تالپور کو کس طرح بکتر بند میں ڈالاگیا ؟انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار کو کوئی ذمہ داری نہیں ملی ، اس وقت ملک میں روزگار بند ہوگئے ہیں۔اس وقت تمام ارکان پارلیمنٹ اس بات کا رونا رورہے ہیں کہ حکومت پچھلے تمام منصوبوں کے فیتے کاٹ رہی ہے ۔

مزید : قومی


loading...