”میں نے کہا تھا کہ ایسا ہی ہوگا“وزیراعظم کے معاون خصوصی اپنی پیشگوئی پوری ہونے پر مسرور

”میں نے کہا تھا کہ ایسا ہی ہوگا“وزیراعظم کے معاون خصوصی اپنی پیشگوئی پوری ...
”میں نے کہا تھا کہ ایسا ہی ہوگا“وزیراعظم کے معاون خصوصی اپنی پیشگوئی پوری ہونے پر مسرور

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ میں نے ایک دن کہا تھا کہ ان کی قیادت باہر ہوٹلوںمیں کھانا کھاتے پکڑی جائےگی اورپھریہ لوگوں کے شرمندہ کرنے پر واپس آئیں گے۔

سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ میں نے ایک دن کہا تھا کہ ان کی قیادت باہر ہوٹلوں میں کھانا کھاتے پکڑی جائےگی اورپھریہ لوگوں کے شرمندہ کرنے پر واپس آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت اگر ٹھیک ہے توواپس آجائیں ۔ہم اپنے دل پہ ہاتھ رکھ کر کہتے ہیں کہ قوم دیکھ رہی ہے ۔

عثمان ڈار کا کہناتھا کہ میں نے اور میرے لیڈر عمران خان نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جن منصوبوں کے فیتے کاٹ کر افتتاح کررہی ہے تو کیا ان منصوبوں پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پیسے لگے ہوئے ہیں جویہ ایسی باتیں کرتے ہیں۔

مزید : قومی