نوازشریف کی بیماری سے متعلق رپورٹ دینے والے ڈاکٹر کیلئے تشویشناک خبر آگئی

نوازشریف کی بیماری سے متعلق رپورٹ دینے والے ڈاکٹر کیلئے تشویشناک خبر آگئی
نوازشریف کی بیماری سے متعلق رپورٹ دینے والے ڈاکٹر کیلئے تشویشناک خبر آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ نوازشریف کو بیمار کہنے والے ڈاکٹر کی انکوائری کریں، اگر نواز شریف بیمار ہیں تو ہسپتال کیوں نہیں جاتے ؟ نوازشریف بیمار ہیں تو ہسپتال جائیں ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ فوج صرف تحریک انصاف کا ادارہ نہیں ہے بلکہ یہ تمام سیاسی پارٹیوں کا ادارہ ہے ،ن لیگ کی خواہش ہے کہ حکومت اور فوج میں وہی ہوجو ن لیگ اورفوج میں ہواہے اور پھر فوج ہماری طرف رجوع کرے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بیمار کہنے والے ڈاکٹر کی انکوائری کریں، اگر نواز شریف بیمار ہیں تو ہسپتال کیوں نہیں جاتے ؟ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیمار ہیں تو ہسپتال جائیں ، گھرمیں کھانے کھانے سے ٹھیک نہیں ہونگے ۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بات یہ ہے کہ اپوزیشن کی دولڑائیاں ہیں ، ایک پیپلز پارٹی اورن لیگ کی لڑائی ہے ، پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ ہم نے ترمیم کی اور ن لیگ نے ترمیم نہیں ہونے دی اور ن لیگ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپ دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ دوسری لڑائی ن لیگ کے اندر ہے جیسے ایک گروپ شہبازشریف کا ہے اور ایک گروپ مریم نواز کا ہے ۔

مزید : قومی


loading...