”ہماری مرضی کے بغیر یہ کام کرکے بے بس کردیا گیا“ق لیگ کے سینیٹر نے کابینہ میں عدم شرکت کی وجہ بتادی

”ہماری مرضی کے بغیر یہ کام کرکے بے بس کردیا گیا“ق لیگ کے سینیٹر نے کابینہ ...
”ہماری مرضی کے بغیر یہ کام کرکے بے بس کردیا گیا“ق لیگ کے سینیٹر نے کابینہ میں عدم شرکت کی وجہ بتادی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر کامل علی آغانے کہا ہے کہ مسئلہ وزارت کا نہیں ہم دس ماہ پہلے ہی وزارت سے انکار کرچکے ہیں،ہماری مرضی کے بغیر سیکرٹری تبدیل کرکے بے بس کردیاگیا ۔

نجی نیوز چینل 92نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ہماری شہرت یہی ہے کہ ہم اپنے دوستوں کو نہیں چھوڑتے، آج تک کسی پالیسی میں ہماری رائے نہیں لی گئی ،ہم چاہتے ہیں کہ اتحاد قائم رہے اور حکومت پانچ سال پورے کرے۔

کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ ہماری شہرت بھی داﺅ پر لگی ہے اور مصیبتیں بھی سہنا پڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ا مسئلہ وزارت کا نہیں ہم دس ماہ پہلے ہی وزارت سے انکار کرچکے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت مسائل کے حل کی طرف آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم سے کیا گیا معاہدہ پورا کیا جائے ، ہماری مرضی کے بغیر سیکرٹری تبدیل کرکے بے بس کردیاگیا ۔

مزید : قومی


loading...