قومی اسمبلی  سے  بیوروکریسی  کو سخت تنبیہ  جاری

قومی اسمبلی  سے  بیوروکریسی  کو سخت تنبیہ  جاری
قومی اسمبلی  سے  بیوروکریسی  کو سخت تنبیہ  جاری

  



اسلام آباد (صباح نیوز)  قومی اسمبلی سے  بیوروکریسی کو سخت تنبیہ  جاری کردی گئی ہے۔انتباہ کیا گیا ہے کہ پارلیمانی بزنس کے دوران غیرحاضری کو متعلقہ  افسر کی اے سی آر سے نتھی کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران مذہبی امور، ریلوے، بحری امور سمیت دیگر اداروں کے متعلقہ افسران کی غیر موجودگی پر اسپیکر نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔مہلت کے باوجود نہ آنے پرسپیکر اسد قیصر نے تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی وزارت یا ڈویژن کے متعلقہ افسران ایوان میں حاضر نہ ہوئے تو نہ صرف رولنگ دوں گا اور اس کو اے سی آر کے ساتھ نتھی کروں گا۔کے پی ٹی اور قاسم پورٹ کو ملانے والے پل سے متعلق حکومتی ارکان کے توجہ دلاؤ  نوٹس پر طنزیہ جواب اور ٹکٹ کا طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ میرا نمبر تبدیل ہوا اور نہ ہی گھر کا ایڈریس، وہی جگہ ہے جہاں یہ ٹکٹ کیلئے آتے تھے،جس پر تحریک انصاف کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ارکان کو واک آؤٹ سے روکا اور کہا کہ کچھ مسائل پارلیمانی پارٹی سمیت دیگر فورمز پر حل ہونا چاہئیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد