وزیر اعظم کے وژن کے مطابق لوگوں کو مفت کھانا اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں:اسد قیصر

وزیر اعظم کے وژن کے مطابق لوگوں کو مفت کھانا اور رہائش کی سہولیات فراہم کی ...
وزیر اعظم کے وژن کے مطابق لوگوں کو مفت کھانا اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں:اسد قیصر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں پناہ گاہوں کے قیام اور اُن سے متعلقہ دیگر انتظامات کے جائزے کے لیےسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس،اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق لوگوں کو مفت کھانا اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

تفصیلات کےمطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے صحت، ایگزیکٹو  ڈائریکٹر پمز، چیف کمشنر اسلام آباد، پناہ گاہ کے کوآرڈینیٹر اور ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پناہ گاہوں کے قیام اور اُن میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے پناہ گاہوں کے قیام اور سہولیات میں اضافے کے لیے سپیکر کو آگاہ کیا گیا۔سپیکر نے تمام سٹیک ہولڈرز سے اس انقلابی اقدام کو وسعت دینے اور پہلے سے موجود سہولیات میں بہتری لانے کے لئے کہا۔ اجلاس میں پمز میں پناہ گاہ کے قیام کے بارے میں بھی غور کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پمز میں اولین دستیاب خالی عمارت میں دور دراز علاقوں سے آئےہوئےمریضوں کے تیمارداروں کے لیے پناہ گاہ فوراَََقائم کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق لوگوں کو مفت کھانا اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں۔سپیکر نےپناہ گاہ کوارڈینیٹر اورضلعی انتظامیہ کی انسانیت کی خدمت پر ان کی ناقابل فراموش کاوشوں کو سراہا اور اس نیک مقصد کےحصول کےلئےاپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے صحت نے اسپیکر کو یقین دلایا کہ اُن کی اہدایات کے عین مطابق پمز ہسپتال کے احا طہ میں موجود عمارت پناہ گاہ کے قیام کے لیے فراہم کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صحت اور پمز ہسپتال انتظامیہ کواس ضمن میں ہر ممکن تعاون کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد