نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے:میاں محمودالرشید

نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ...
نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے:میاں محمودالرشید

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب  میاں محمود الرشید کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 64واں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل پھاٹا ندیم سرور اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی جی پھاٹا ندیم سرور نے گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی۔

میاں محمودالرشید نے اس موقع پر کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے،پرائیویٹ بلڈرز اور ڈویلپرز کی آسانی کیلئے ہاؤسنگ سے متعلقہ رولز میں ترامیم کی جا رہی ہیں،رولز میں ترامیم کی سفارشات مرتب کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ چنیوٹ اور سیالکوٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لے آؤٹ پلان کو جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ ان شہروں میں گھروں کی تعمیر کا آغازکیا جاسکے۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ پرائیویٹ بلڈرز اور ڈویلپیرز کی نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں شمولیت یقینی بنانے کیلئے انہیں سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔اجلاس کے دوران پھاٹا کی اراضی پر نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے مزید منصوبے شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں پھاٹا آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...