حکومت نے شوگز ملز ایسوسی ایشن کے الزامات اور خدشات مسترد کر دیئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے 07 جنوری کو وزیراعظم کو لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے تمام الزامات اور خدشات مسترد کر دیئے۔
وفاقی حکومت نے خط میں لکھا کہ گنے کی جلد کرشنگ شروع کرنا شوگر ملز کا رضا مند اقدام تھا، موجودہ چیئرمین شوگرملز نے بھی جلد کرشنگ کی حمایت کی تھی۔
وفاقی حکومت نے خط میں شوگر ملز کو جلد کرشنگ کر کے پیسے کمانے کا بھی ذمہ دار قرار دے دیا ۔
خیال رہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے 7 جنوری کو وزیراعظم کو خط لکھا گیا جس میں کرشنگ کےحوالے سے شوگر ملز نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا اور ابوفاق کی جانب سے جوابی خط سامنے آیا ہے۔