رواں سال گرمیوں کی چھٹیاں کتنی ہونگی؟پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

رواں سال گرمیوں کی چھٹیاں کتنی ہونگی؟پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا
رواں سال گرمیوں کی چھٹیاں کتنی ہونگی؟پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے موسم گرما کی چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق مراد راس نے گزشتہ روز  سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس برائے تعلیم کے ممبران سے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت نے رواں سال موسم گرما کی چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ  یکساں نصاب، سنگل بک سمیت دیگر ایشوز پر سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کئے جائیں گے، نجی سکولز کے حوالے سے مجوزہ قانون پر بھی مالکان کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ ایل ڈی اے ایکٹ اور مالی پیکج پر ہمدردانہ غور کرینگے۔

مزید :

قومی -