ندیم افضل چن نے  اپنےاستعفے کی حیران کن وجہ بتاتے ہوئے اگلے لائحہ عمل کا بھی دوٹوک اعلان کردیا 

ندیم افضل چن نے  اپنےاستعفے کی حیران کن وجہ بتاتے ہوئے اگلے لائحہ عمل کا بھی ...
ندیم افضل چن نے  اپنےاستعفے کی حیران کن وجہ بتاتے ہوئے اگلے لائحہ عمل کا بھی دوٹوک اعلان کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے مستعفی ہونے والے معاونِ خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ  اگر پارٹی کی لائن کے خلاف چلا جائے تو استعفا دینا بنتا ہے،مجھ سے استعفا مانگا گیا تھا جس کی بنا پر اُنھوں نے استعفا دے دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ  وہ مستعفی ہونے کے باوجود تحریک انصاف کا حصہ رہیں گے،اگر اُن کا استعفی قبول نہ بھی کیا گیا تو شاید ان کے لیے اب اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھنا ممکن نہ ہو۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے متعدد وزراء وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کے استعفے کو قبول نہ کرنے کے حوالے سے متحرک ہو گئے ہیں جبکہ کابینہ ڈویژن نے بھی ابھی تک ندیم افضل چن کو اُن کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا ہے ۔یہ بھی یاد رہے کہ دو روز قبل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کسی کا نام لیے بغیر پارٹی کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والے وزراء اور مشیروں کو خبردار کیا تھا کہ اگر اُنھوں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو یا  وہ خود مستعفی ہو جائیں ورنہ اُنھیں نکال دیا جائے گا۔