حکومت کا عوام کو 177 ارب روپے کا جھٹکا دینے کا فیصلہ

حکومت کا عوام کو 177 ارب روپے کا جھٹکا دینے کا فیصلہ
حکومت کا عوام کو 177 ارب روپے کا جھٹکا دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام کو 177 ارب روپے کا بجلی کا جھٹکا دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے پاور ڈویژن ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں دو روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تین روپے 30 پیسے اضافہ تجویز کیا ہے، بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر177 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔