'سیف اللہ نیازی نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی' مریم اورنگزیب نے بڑا دعوی کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعوی کیا ہے کہ فنڈنگ کےاعتراف کےبعدسیف اللہ نیازی کی چیف الیکشن کمشنرسےملاقات ہوئی ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی گھبراہٹ عروج پرپہنچ گئی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سیف اللہ نیازی نے چیف الیکشن کمشنر سے فارن فنڈنگ سےمتعلق اسکروٹنی کمیٹی اجلاس کےوقت ملاقات کی ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کو فارن فنڈنگ کیس میں طلب کر رکھا ہے جبکہ دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فارن فنڈنگ کیس کی گھبراہٹ عروج پر پہنچ گئی۔ غیرملکی فارن فنڈنگ وصول کرنے کے اعتراف کے بعد عمران صاحب کے دست راست اور PTIکے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی عین اس وقت چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی جب فارن فنڈنگ والے اکاونٹس کی چھان بین کے لئے قائم سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس جاری تھا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 14, 2021