سید طلعت حسین نے وزیراعظم عمران خان اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے تعلقات کےحوالے سے حیران کن دعویٰ کردیا 

سید طلعت حسین نے وزیراعظم عمران خان اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے تعلقات ...
سید طلعت حسین نے وزیراعظم عمران خان اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے تعلقات کےحوالے سے حیران کن دعویٰ کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی سید طلعت حسین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشیر داخلہ شہزاد اکبر ،وزیراعظم عمران خان کی سب سے بڑی کمزوری اور ندامت ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعظم کو اس کا احساس کب ہو گا؟ فی الحال تو دونوں یک جان دو قالب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سید طلعت حسین کا کہنا تھا کہ اعلی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق براڈشیٹ کے ساتھ معاملات کو سویلین حکومت دیکھ رہی تھی اور فوجی حکام کا اِن سے کوئی تعلق نہیں تھا،سیکیورٹی ذرائع نے کاوے موسوی کے مطابق ہونے ملاقاتوں کو فرضی اور گھناؤنی الزام تراشی قرار دیا ہے۔