شادی کے بعد میاں بیوی اپنا اپنا کام کیسے مینیج کررہے ہیں؟ ثناخان نے شادی کے بعد ویڈیو پیغام جاری کردیا

شادی کے بعد میاں بیوی اپنا اپنا کام کیسے مینیج کررہے ہیں؟ ثناخان نے شادی کے ...
شادی کے بعد میاں بیوی اپنا اپنا کام کیسے مینیج کررہے ہیں؟ ثناخان نے شادی کے بعد ویڈیو پیغام جاری کردیا
سورس: Instagram/sanakhaan21

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) گزشتہ برس مفتی انس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر آباد کہنے کے باوجود مسلسل خبروں میں ہیں اور وہ خود بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
ثناءخان نے حالیہ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شادی کے بعد کی زندگی سے متعلق بتایا کہ نوبیاہتا جوڑا کس طرح شادی کے بعد اپنا کام مینیج کررہا ہے۔
ثناءخان کی سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں وہ اپنے مداحوں کو اپنے اور شوہر کے کام سے متعلق بتارہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by ETimes TV (@etimes_tv)


ویڈیو میں ثناءخان مداحوں کو بتارہی ہیں کہ وہ اور ان کے شوہر مفتی انس کس طرح بھارتی شہر ممبئی اور سورت کے درمیان اپنے اپنے کام مینیج کررہے ہیں۔
ثناءکا کہنا تھا کہ جب ہم سورت(بھارتی شہر ) میں ہوتے ہیں، میرے شوہر کام کرتے ہیں اور میں اپنے تمام کام فون پر کرتی ہوں اور جب ہم ممبئی میں ہوتے ہیں تو اس کے برعکس میں کام کرتی ہوں اور میرے شوہر اپنا ہرکام فون پر کرتے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا یہی زندگی ہے جس کو ہم ایک دوسرے کے ساتھ بانٹ رہے ہیں اور اسی طرح ہم اپنے اپنے کام سرانجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابقہ اداکارہ ثناءخان گزشتہ برس نومبر میں بھارت کے عالم دین مفتی انس سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوئی تھی جب کہ ثناءکو شوبز چھوڑے ایک سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔

مزید :

تفریح -