جعلی ایس ایچ او اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

جعلی ایس ایچ او اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
جعلی ایس ایچ او اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ(ویب ڈیسک) علی پور میں شہری کو دھمکیاں دینے والا جعلی ایس ایچ او اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں امیر حمزہ نامی شخص جعلی ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور بن کر شہری کو موبائل فون پر دھمکیاں دے رہا تھا۔
پولیس کے مطابق شہری حیدر علی کی درخواست پر جعلی ایس ایچ او بننے والے ملزم کو دھرلیا گیا جب کہ ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سٹی علی پور میں جعلسازی و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔