جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ابتدائی 20 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آج ہو گا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کیخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان کے ابتدائی 20 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آج ہو گا اور یہ تمام کھلاڑی بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم اپنی پہلی اسائنمنٹ کے طور پر کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 20 کھلاڑیوں کے ناموں کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے جبکہ ان میں سے حتمی 16 کھلاڑیوں کا انتخاب پہلے ٹیسٹ میچ سے کچھ روز قبل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کپتان بابر اعظم کریں گے البتہ انہیں ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشورہ کرنے کی اجازت ہو گی۔