عدالت نے بابراعظم پر الزام عائد کرنے والی خاتون سے متعلق پولیس کو ہدایات جاری کر دیں

عدالت نے بابراعظم پر الزام عائد کرنے والی خاتون سے متعلق پولیس کو ہدایات ...
عدالت نے بابراعظم پر الزام عائد کرنے والی خاتون سے متعلق پولیس کو ہدایات جاری کر دیں
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف خاتون حامزہ مختار کے ہراساں کرنے کے الزام پر عدالت نے پولیس کو خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عدالت کا کہنا ہے کہ خاتون کے الزامات حساس معاملہ ہے پولیس فوری قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ خاتون عدالتی فیصلہ لے کر متعلقہ ایس ایچ او کے پاس پیش ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیشن عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے پر بابراعظم کے خلاف تھانہ نصیر آباد پولیس کو فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔ حامزہ مختار نے اندراج مقدمہ کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں بابر اعظم، محمد اعظم، فیصل اعظم، کامل اعظم اور محمد نوید کو فریق بنایا گیا تھا۔ 
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سی سی پی او لاہور کو اندارج مقدمہ کی درخواست دی لیکن عملدرآمد نہیں ہوا۔ حامزہ مختار نامی خاتون نے سی سی پی او لاہور کو ایک درخواست میں فریق بناتے ہوئے کہا کہ ملزم بابر نے انہیں شادی کے بہانے 2012 سے مستقل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران وہ حاملہ بھی ہوئیں اور بعدازاں انہوں نے ملزم کی ایما پر اسقاط حمل بھی کروایا۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر کے اندرا ج کی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے اس سلسلے میں کوئی شکایت درج نہ کی۔درخواست میں تھانہ نصیر آباد پولیس کو بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -