شرمیلا فاروقی کی اپنے شوہر کے ہمراہ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی 

شرمیلا فاروقی کی اپنے شوہر کے ہمراہ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر صارفین کی ...
شرمیلا فاروقی کی اپنے شوہر کے ہمراہ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر ہشّام ریاض شیخ کے ساتھ نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو کہ اس وقت صارفین کی توجہ کا مرکز بناہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ پر مختلف سٹوریز شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام سٹوری میں شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر ہشّام ریاض شیخ کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔
مذکورہ تصویر میں شرمیلا فاروقی خوبصورت سرخ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے شوہر نے پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔شرمیلا فاروقی کی جانب سے نسٹا اسٹوری میں شیئر کی جانے والی تصویر میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کر رہی ہے۔یہ تصویر شرمیلا فاروقی کی دوست کی شادی کی تقریب کے دوران لی گئی تھی جو حال ہی میں منعقد ہوئی تھی۔


اس سے قبل شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں سردیوں کا موسم پسند نہیں ہے اور اس موسم میں انہیں تیار ہوکر گھر سے باہر جانا بھی بالکل اچھا نہیں لگتا کیونکہ باہر ٹھنڈ بہت ہوتی ہے۔پی پی رہنما نے کہا تھا کہ مگر جب آپ کے کسی قریبی دوست کی شادی ہو تو پھر آپ کو اس موسم میں بھی تیار ہوکر باہر لازمی جانا ہوتا ہے۔


واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت وفاقی اور صوبائی وزراءنے شرکت کی تھی۔شرمیلا فاروقی کے ہاں سال 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ’حسین‘ ہے۔

مزید :

قومی -