ملائیشیاء میں پی آئی اے کا جہاز"گرفتار" کرلیا گیا

ملائیشیاء میں پی آئی اے کا جہاز"گرفتار" کرلیا گیا
ملائیشیاء میں پی آئی اے کا جہاز

  

کوالالمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )کا بوئنگ 777 طیارہ لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر عدالتی احکامات کی روشنی میں ملائیشین حکام نے تحویل میں لے لیاہے ، ملائیشین حکام سے لیز پر طیارہ دینے والی کمپنی کی جانب سے رابطہ کیا گیا ۔

ڈیلی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لیز پر طیارہ دینے والی کمپنی کو رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی جس کے باعث کمپنی کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا ، بتایا گیاہے کہ پی آئی اے کی جانب سے لیز کی رقم کے ساتھ ساتھ دیگر واجبات بھی ادا نہیں کیے گئے اور ان رقوم کو ڈپیوٹیشن پر آنے والے پی آئی اے کے سربراہ ایئر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں ایئر فورس مینجمنٹ نے جانب سے منافع میں دکھایا تھا ۔

پی آئی اے ترجمان کا کہناتھا کہ معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، طیارہ تحویل میں لینے کا واقعہ ناخوشگوار ہے ، معاملہ برطانوی حکومت میں زیر سماعت ہے ، مسافروں کی دیکھ بھال کے انتظامات کیے جارہے ہیں ، وزارت خارجہ کو بھی اس معاملے سے آگاہ کر دیا گیاہے ۔

بتایا گیاہے کہ طیارہ گزشتہ روز اسلام آباد سے کوالالمپور پہنچا تھا اور آج اس نے واپس اڑان بھرنے کی تیاری کر لی تھی اور مسافر سوار ہو چکے تھے تاہم طیارے کو ایئر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -