پی آئی اے کا طیارہ ملائیشیاءمیں تحویل میں لے لیا گیا ، یہ کب لیز پر حاصل کیا گیا اور معاملہ کیا ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

پی آئی اے کا طیارہ ملائیشیاءمیں تحویل میں لے لیا گیا ، یہ کب لیز پر حاصل کیا ...
پی آئی اے کا طیارہ ملائیشیاءمیں تحویل میں لے لیا گیا ، یہ کب لیز پر حاصل کیا گیا اور معاملہ کیا ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

کوالا لمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملائیشیاءمیں پاکستان واپسی کیلئے تیار مسافروں سے بھرے طیارے کو اڑنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے اسے تحویل میں لے لیا گیاہے ، ترجمان پی آئی اے کا کہناہے کہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور مسافروں کیلئے متبادل انتظام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے کوالالمپور گئی تھی جسے آج شام چار بجے واپس پہنچنا تھا ، اس جہاز میں 18 رکنی عملہ بھی موجود ہے ، مقامی قوانین کے مطابق اگر طیارہ وہیں رک جاتاہے تو عملے کو 14 روز قرنطینہ میں رہنا پرے گا ۔ پاکستان نے یہ طیارہ 2015 میں ویتنامی کمپنی سے ڈرائی لیز پر لیا تھا اور طیارے کی لیز کی فیس بھی باقاعدگی سے ادا کی جارہی تھی لیکن اضافی رقم پر تنازع پیداہوا تھا جس کے باعث یہ معاملہ عدالت میں ہے ۔کمپنی کا کہناہے کہ انہیں لیز کی فیس ادا نہیں کی گئی ہے ۔پی آئی اے نے ویتنام کی لیزنگ کمپنی سے دو طیارے لیز پر حاصل کیے تھے ۔

ترجمان پی آئی اے کا کہناہے کہ ملائیشیاءمیں پی آئی اے کا طیارہ ایک مقامی عدالت کے یکطرفہ فیصلے پر تحویل میں لیا گیاہے ، یہ معاملہ پی آئی اے اور ایک پارٹی کے درمیان برطانوی عدالت میں زیر التواءہے ، مسافروں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور ان کے لئے متبادل انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -